Swat

ضلعی انتظامیہ سیاحت کے حوالے سے ہر کمی اور خامی دور کرے گی،ثاقب رضا اسلم

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں سوات آمد اور جوش و خروش سے جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سوات میں مکمل طور پر امن قائم ہو چکا اور یہ حقیقت بھی آشکارا ہو چکی ہے کہ اہل وطن کو سوات وادی سمیت پورے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کے چپے چپے سے پیار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سوات کی ضلعی انتظامیہ بھی سیاحوں کو تمام تر سیاحتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے حوالے سے ہر کمی اور خامی بھی دور کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملم جبہ میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔