سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ نمل کے مقام پر پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد محمد اعظم، سلمان اور حلیم زخمی ہوگئے۔ بلکاری چپریال میں ڈمپر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص فیاض زخمی ہوگیا۔ چاروں افراد کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
