Swat

چور تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پولیس کے حوالہ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں اہلِ علاقہ نے دکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے چور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ مقرب شاہ سکنہ بٹگرام ننگولئی میں ایک دکان کے تالے توڑ کر وہاں سے لاکھوں روپے نقد لے کر فرار ہورہا تھا کہ لوگوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی حالت میں اسے پولیس کے حوالے کردیا جس کو ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ مقروض تھا جس کی وجہ سے چوری کرنے پر مجبور ہوا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرادی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں