Swat

پی کے 7 ضمنی انتخابات، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے نہیں مانتے، کارکن

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے حلقہ پی کے 7میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدوارکونامزدکرنے کے بارے میں بندکمروں میں ہونے والے فیصلوں پرپی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے پارٹی کارکنوں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار ضلعی کونسلر کمال خان ایڈوکیٹ اور امجدعلی نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف حلقہ پی کے 7 سے تعلق رکھنے والے تمام یونین کونسلوں کے عہدیداران، منتخب بلدیاتی نمائندوں اورپارٹی کارکنوں نے رات ممبر قومی اسمبلی مرادسعید کی رہائش گاہ جاکر ان کے والد محمدسعید کو کارکنوں کے احساسات اورجذبات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کانجو، یونین کونسل ہزارہ، یونین کونسل کبل، یونین کونسل ہزارہ، یونین کونسل دیولئی، یونین کونسل شاہ ڈھیرئی، یونین کونسل ٹال، یونین کونسل قلاگے اوریونین کونسل توتانوبانڈئی سے تعلق رکھنے والے تنظیموں کے عہدیداروں، ذمہ داروں اورکارکنوں نے مرادسعید کے والد محمدسعید کے سامنے کھل کر اظہارکیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کو امیدوار کی نامزدگی کے حوالے سے بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ہرگز قبول نہیں۔ پیراشوٹ کے ذریعے آنے والوں کو تحریک انصاف یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔