سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) بے ہانگ یونیورسٹی چائینہ نے ایس پی ا یس کالج کو مزید چار تعلیمی وظائف دے دئے، جن میں دو کالج کے طلبہ اور دو اساتذہ شامل ہیں۔ طلبہ میں مروان خان کو الیکٹرانکس میں جب کہ ضیاء الحق کو ایروناٹیکل انجینئرنگ میں داخلہ دیا جا چکا ہے۔ اساتذہ میں محمد فیاض اور سلیمان خان کو فزکس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے حوالہ سے وظیفہ مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ ا س سے پہلے ایس پی ایس کالج کے دو اساتذہ پہلے ہی سے بے ہانگ یونیورسٹی سے ایم فل کرچکے ہیں۔
Swat
