Swat

معذور افراد اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں معذور افراد اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔حکومت سے ملازمتوں میں خصوصی کوٹا اور ماہوار وظیفہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صدر امیر رحمان کی قیادت میں جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں معذور افراد کے رہنماؤں نے کہاکہ انہیں ہر حکومت نے نظر انداز کیا ہے جس کے باعث آج معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر دور میں ان سے صرف وعدے کئے گئے، مگر کوئی دادرسی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچانے کے لئے حکومت ملازمتوں میں ہمارے لئے کوٹہ مختص کرے اور ساتھ ہی ہمارے لئے وظیفہ بھی مقررکیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں انصا ف نہ ملا، تو ہم شدید احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں