Swat

سوات بورڈ، میٹرک سپلیمنٹری امتحان 29 اگست سے شروع ہوگا

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف کے پریس ریلیز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ/ دارالقضاء سوات کے حکم کے مطابق تمام وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے میٹرک سالانہ امتحان 2018ء میں کلاس نہم میں پرچہ/ پرچہ جات منسوخ کیے ہوں، کیلئے میٹرک سپلیمنٹری امتحان 2018ء میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر کوئی طالب علم مذکورہ امتحان میں شامل ہونا چاہتا ہو، تو وہ داخلہ فارم مع نارمل فیس دفتری اوقات میں میٹرک سیکشن لاکر جمع کرائیں اور رول نمبر حاصل کریں۔ سپلیمنٹری 2018ء کا امتحان اسی ماہ کی 29 تاریخ سے شروع ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔