Swat

ضلع کونسل سوات کاٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    ضلع کونسل سوات کا 9 ارب 53 کروڑ 51 لاکھ 86 ہزار روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش کردیا گیا۔ ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے مالی سال 2018-19ء کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ اجلاس ضلع کونسل ہال امانکوٹ میں زیر صدرارت پرئیڈانگ آفیسر/ سپیکر عبدالجبار خان منعقد ہوا ،جس میں ضلع کونسل کے اراکین اور ضلعی محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ ضلع ناظم سوات نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں ضلعی محکموں کی تنخواہوں کے لئے 8 ارب 66 کروڑ 2 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلعی محکموں کی نان سیلری بجٹ 36 کروڑ 78 لاکھ 9 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایف سی ایوارڈ کے تحت ضلع سوات کو صوبائی حکومت سے متوقع طورپر ملنے والے حصے کی مد میں ضلعی ترقیاتی بجٹ کے لئے 49 کروڑ 5 لاکھ 15 ہزار روپے مختص کردئے گئے ہیں۔ ضلع کونسل گرانٹ کے لئے 1 کروڑ 66 لاکھ 4 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ مالی سال 2017-18ء کے غیر خرچ شدہ بیلنس میں سے نان سیلری رقم 3 کروڑ 56 لاکھ 68 ہزار روپے ہیں اور ضلع کونسل سوات کا غیر خرچ شدہ رقم 87 لاکھ 83 ہزارروپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ضلعی محکموں کے 20,439 ملازمین کی تنخواہوں کے لئے ارب 66 کروڑ 2 لاکھ 58 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ضلع ناظم سوات نے کہاکہ ضلعی حکومت کے ترقیاتی بجٹ کے لئے کل دستیاب وسائل کی رقم 1 ارب 1کروڑ 91 لاکھ اور 65 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کا چوتھا بجٹ متوازن اور عوامی بجٹ ہے۔اسے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جو حوصلہ افزا ہے۔ بجٹ پر بحث اب کل پیر کے روزہوگی جس کے بعد بجٹ کو منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں