Swat

ایک لڑکی کی خودکشی، دوسری کا اقدام خودکشی

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں ایک لڑکی نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خودکشی اور دوسرے نے زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کیا۔ بحرین کے علاقہ دارولئی میں 21 سالہ لڑکی نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ غیر شادی شدہ مسماۃ (س) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش دریا سے نکال لی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسری جانب مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر کے محلہ توحید آباد میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر اقدام خود کشی کی۔ 20 سالہ مسماۃ (ن) نے گھریلو ناچاقی سے تنگ ہوکر زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی، جن کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔