سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پور میں ہائی ایس اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 افرد زخمی ہوگئے۔ مسافر ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث موٹر کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 48سالہ اکبر خان موقع پر جاں بحق اوردو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
