Swat

بجلی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف اہل علاقہ کا احتجاج

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے شاہدرہ میں مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین چوک میں ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا ،مظاہرین نے پیسکو اور واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے مختلف محلوں سے جلوس کی شکل میں شاہدرہ چوک میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سو فیصد ادائیگی کے باوجود سوات میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے ،انہوں نے کہاکہ واسا بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے اور واسا کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔