Swat

بجلی فراہمی، ن لیگ سوات نے دس روز کی ڈیڈ لائن دے دی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ 220 کے وی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی کیلئے مسلم لیگ ن نے دس روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔ دس روز میں چالو نہ کرنے پر احتجاج اور گرڈ کو زبردستی چالو کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے سنگوٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر سیاسی مفادات یا اختلافات کے باوجود اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ کاروبارِ زندگی بھی تباہ ہوا ہے۔ ہم نے گذشتہ تین سالوں میں مردان سے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے 220 کے وی گرڈ سٹیشن پر ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے کام شروع کیا جو کہ سو فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ 192 ٹاؤرز کا کام مکمل ہوا ہے جس میں آٹھ مقامات پر لوگوں نے سٹے آرڈر لیا تھا۔ اس میں، مَیں خود عدالتوں میں جاکر ججز کی منت سماجت کرکے اس کو ختم کیا ہے۔ اب صرف تین چار روز کا کام باقی ہے لیکن کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔ عوام خوار ہو رہے ہیں اور اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اسلئے اگر دس روز کے اندر اندر تھانہ میں قائم گرڈ سٹیشن کو چالو نہ کیا گیا اور اس سے بجلی کی فراہمی شروع نہ ہوئی، تو اس کے بعد ڈویژن کی سطح پر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں