Swat

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کی عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقہ میں لوگوں سے ملاقات

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی بار عید کے موقع پر اپنے آبائی علاقہ مٹہ سوات گئے، جہاں انہوں نے اپنے حجرہ میں لوگوں کے ساتھ ملاقات کی اور عید کی مبارک باد دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سے پہلی بار وزیر اعلیٰ منتخب ہوا جس کا سہرا عمران خان کے سر ہے۔ وہ تحریک انصاف کے منشور کے مطابق صوبے میں کام کریں گے اور تحریک انصاف کے جاری کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ جو کام رہ گئے ہیں، ان کو بھی مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیں گے اور شورش و سیلاب سے متاثرہ سوات اور ملا کنڈ ڈویژن کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی بحران کے خاتمے سمیت سڑکوں کی تعمیر، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی مد میں بھر پور کام کریں گے۔ سوات کو سیاحتی حب بنائیں گے جس سے سوات میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ صوبائی کابینہ پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں اعلان کیا جائیگا۔ عمران خان کے وِژن کے مطابق عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر تے ہوئے ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں ضلع ناظم کاانتخاب براہ راست کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں