Swat

ایوب پل کے قریب بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان دریا برد

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں ایوب پل کے قریب دریائے سوات میں ڈوبنے والے بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان بے رحم موجوں کی نذرہوگیا۔ ریسکیو1122کی ٹیم نے لاش کی تلاش شروع کردی۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق مینگورہ میں ایوب پل کے قریب دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک بچہ ڈوب گیا جسے بچانے کے لئے ستائیس سالہ پیر محمد ولد فاتح خان سکنہ قلاگے نے دریا میں چھلانگ لگا کر بچے کو زخمی حالت میں تو بچالیا، تاہم خود بے رحم موجوں کی نذرہوگیا جس کی تلاش کے لئے دریائے سوات میں مختلف مقامات پر ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔