سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوٹنئی میں نوجوان نے زہریلی دوا کھالی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں جواں سالہ شوکت نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوا کھالی جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی۔ فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اقدامِ خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔
Swat
