Swat

بدترین لوڈشیڈنگ، خپل وزیراعلیٰ کے حلقے کے عوام بپھر گئے

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حلقے کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے مٹہ چوک میں دھرنا دے کر کالام اور مینگورہ کی شاہراہوں کو بند کر دیا۔ پیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انتظامیہ نے کل تک مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، تو مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ سوات میں عید کے روز سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا ہے جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جب کہ پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کے حلقے کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر مٹہ چوک میں دھرنا دیااور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ روڈ کی بندش سے عام گاڑیوں سمیت سیاحوں کی گاڑیاں بھی تین گھنٹے تک پھنسی رہیں جس کے باعث مریضوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرناپڑا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔