Swat

ڈبل ڈور پک اپ پر اندھا دھند فائرنگ ماں بیٹا جاں بحق

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے بالاسور میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ، ایس ایچ او چپریال اکبرحسین کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑی علاقے بالاسور میں پیش آیا جہاں پر تاک لگائے ملزمان نے ڈبل ڈور پک اپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون پینتیس سالہ مسماۃ جہان بی بی زوجہ محمد رحمان اور اس کا دو سالہ بچہ سدیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص محمد ذادہ زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔