Swat

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے ابوہا میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹر کارنمبرایل آرڈی 3233 اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں جواں سالہ جمیل ولد تازہ خان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ان کا ساتھی جنت خان ولد علی باز سکنہ ابوہا شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور تاج محمد ولد محمد خان سکنہ سیدوشریف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔