سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں بالعموم اور ضلع سوات میں بالخصوص ہر سال اگست کے مہینے میں یہ افواہ پھیلائی جاتی ہے کہ مختلف علاقوں میں چور رات کو پھرتے ہیں۔ اس سال بھی ضلع سوات کے علاقہ شموزی ، درشخیلہ، چارباغ، منگلورکے متعلق یہ شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے شکایات کا فوراً نوٹس لیا۔ سوات کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا جس پر تمام ایس ڈی پی اُوز اور ایس ایچ اُوز نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کیں جس سے معلوم ہوا کہ کسی گھرمیں چوری نہیں ہوئی، تاہم افواہوں کہ وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ضلعی پولیس آفیسر کی ہدایت پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے پولیس آفیسرز نے مقامی مساجد میں لوگوں کے ساتھ میٹنگز کیں۔ علاقہ میں پولیس پیٹرولنگ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پرچوکیداران سسٹم بھی شروع کروایا۔ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کچھ مقامی لڑکے گھروں سے باہر نکل کر شراراتاً مختلف مکانوں میں پتھروغیرہ پھینکتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے خوف و ہراس میں اضافہ ہوا۔
Swat
