Swat

پُرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا کے احتجاج پر سیدو شریف پولیس احتجاج کرنے والے ملزمان پر انسداد دہشت گردی دفعات سمیت متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جن میں سے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے8ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ 31 جولائی 2018ء کو سیدو تدریسی ہسپتال میں بونیر کی ایک خاتون ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ نتیجتاً ورثا اور لوگوں نے میت کو ہسپتال کے سامنے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا تھا۔ احتجاج میں ایک سول جج کو راستہ نہیں دیا گیا تھا جس پر سول جج کی مداخلت پر تھانہ سیدو شریف میں 8 افراد کے خلاف 7ATA,506,186,341,147,149,283,290,427,500 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یوں پولیس نے پیر کو تمام ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج پر تمام ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ ادھر سول سو سائٹی کی جانب سے احتجاج کرنے پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے پر سوات پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں