سوات (بیورو رپورٹ) 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں سوات کے دو صوبائی حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلے میں باقی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں پہلا آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قیموس خان، جماعت اسلامی کے محمدامین، جے یوآئی کے قاری محمود، اسحاق زاہد، مولانا راحت حسین، پیپلزپارٹی کے عرفان چٹان، اقبال حسین بالے، عوامی نیشنل پارٹی کے شیرشاہ خان، رحمت علی خان، خواجہ محمد خان، خان نواب اور عبداللہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں صوبائی حلقوں پر مشترکہ امیدوار لائے جائیں گے جس کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا دوسرا اور آخری اجلاس جلد منعقد ہوگا۔ پی کے 3سوات پرعام انتخابات میں ن لیگ کے سردار خان دوسرے نمبر پر اور پی کے 7پر اے این پی کے وقار احمد خان دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ امکان ہے کہ پی ٹی آئی کے مقابلہ میں تمام سیاسی جماعتیں ان امیدواروں کو متفقہ امیدوار نامزد کردیں۔
