Swat

گھر کے اندر گھسنے والے شخص کو قتل کردیا گیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے علاقے گڑاسا میں گھر کے اندر گھسنے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول کو خاتون کے ذریعے بلوانے کا دعویٰ کردیا۔ خاتون سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوکارئی روشن علی کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جہاں پر محمد زر ولد حسین کو نورخان ولد پیر محمد کے گھر میں شدید زخمی حالت میں پایا گیا جسے لاٹھیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا تھا لیکن بعدازاں سیدوشریف اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس دوران اہل خانہ کے دواخان ولد وسیم فائرنگ سے زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او کوکارئی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ محمد زر کو خاتون یاسمین زوجہ نورخان کے ذریعے بلواکر قتل کیا گیا ہے جس میں اس کے شوہر نورخان اور دیگر ملزمان دواخان، بہادر پسران وسیم اور سمیع اللہ ولد وزرے بھی شامل تھے۔ دوسری جانب اہل خانہ کامؤقف ہے کہ مقتول گھر میں غلط نیت سے داخل ہواتھا اور دواخان پر فائرنگ بھی کی جس کے بعد اسے مارا گیا ہے ،تاہم پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔