سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے سوات میں ٹرانسپورٹ کی شدید قلت اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سوات کے عوامی حلقوں اور سیاحوں کی جانب سے اس ضمن میں متعدد شکایات ملنے پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سوات کی ضلعی انتظامیہ کے حکام سے رابطہ کیا۔ انہیں سوات کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں میں پہنچے مسافروں کیلئے گاڑیوں کی مطلوبہ تعداد کا جلد بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدام سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Swat
