سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے زیراہتمام نباتاتی جڑی بوٹیوں کے فروغ کے سلسلے میں سہ روزہ عالمی کانفرنس پیرکے دن شروع ہوگی۔ اپنی نوعیت کی اس دوسری عالمی کانفرنس میں عالمی شہرت کے حامل کئی ریسرچرز سمیت نوجوان محققین بھی اپنے ریسرچ آرٹیکلزپیش کریں گے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آبادکے تعاون سے ’’کنزرویشن آف میڈیسنل اینڈارومیٹک پلانٹس فارامپرونگ دی لائیولی ہوڈآف ماؤنٹین کمیونٹیزتھروانڈسٹریل لنکیجز‘‘ کے موضوع پرسہ روزہ عالمی کانفرنس 3 ستمبرپیرکے روزمینگورہ کے ایک مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی اور 5 ستمبرتک جاری رہے گی۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزرڈاکٹرحسن شیرکے مطابق دوسری عالمی کانفرنس میں جرمنی اورترکی سمیت کئی دیگرممالک کے ریسرچرزاپنے تحقیقی آرٹیکلز پیش کریں گے۔
