Swat

سیدوشریف تدریسی اسپتال میں سرنج، روئی اور پلاسٹر تک نایاب، الٹا ہسپتال مقروض

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن کے 8 اضلاع کے مرکزی سیدوشریف تدریسی اسپتال میں سرنج، روئی اور پلاسٹر تک نایاب ہوگیا۔ ایمرجنسی یونٹ میں لانے والے مریض رُلنے لگے اور ادویات سمیت ہر چیز بازار سے لانے پر مجبور ہوگئے۔ اسپتال کا 2کروڑ روپے کا مقروض ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن کی 75 لاکھ آبادی کے لئے قائم واحد تدریسی اسپتال میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ ایمرجنسی یونٹ سمیت وارڈوں میں عرصۂ دراز سے ادویات کے خاتمے کے بعد اب نیابحران سامنے آگیا ہے۔ اسپتال میں سرنج اور روئی تک دستیاب نہیں جبکہ سٹکنگ پلاسٹر بھی باہر سے لایا جارہا ہے جس کے باعث مریض خوار ہونے لگے ہیں۔ اس حوالے سے جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا، تو قائمقام ایم ایس ڈاکٹر طارق کا مؤقف تھا کہ اسپتال کے پاس فنڈ بالکل زیرو ہے۔ انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ کو 5 کروڑ ایڈیشنل گرانٹ کے لئے لیٹر ارسال کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سیدوشریف اسپتال ادویات کی مد میں اب بھی ایک میڈیکل اسٹور کا 2 کروڑ روپے کا مقروض ہے جو مزید ادویات دینے سے انکار ی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔