سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو تدریسی ہسپتال کے گائنی یونٹ میں حسبِ روایت غفلت کی وجہ سے خاتون نے ہسپتال کی انتظار گاہ میں زچہ کو جنم دیا۔ ضلع بونیر اور سوات کے سرحدی پہاڑی علاقے ایلم سے تکلیف کی حالت میں خاتون کو سیدو شریف ہسپتال کے گائنی وارڈ لایا گیا، جہاں وارڈ کے عملہ نے خاتون کو یہ کہہ کر رخصت کیا کہ زچگی میں ابھی کافی وقت ہے اور وہ دس دن بعد آجائے۔ خاتون کے دیور مومن خان کے مطابق مریضہ جب گائنی وارڈ سے نکلی، تو اس کو شدید تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال کی ایک انتظار گاہ میں بٹھا یا گیا، جہاں شدید تکلیف کے بعد چادروں سے پردہ کیا گیا اور خاتون نے انتظار گاہ ہی میں زچہ کو جنم دیا۔ یوں اہلِ خانہ ماں بچے کو بغیر طبی معائنہ کے واپس گھر لے گئے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات سیدو شریف ہسپتال میں اکثر ہوتے رہتے ہیں۔
Swat
