سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ تندوڈاگ میں دیوار گرنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جمعرات کی صبح بارش کے دوران گھر کی دیوار اس وقت گری جب سفیان دیوار کے قریب موجود تھا۔ سفیان کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
Swat
