سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردئے گئے، ڈی پی او سوات اشفاق انور نے ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد محمد اقبال نسیم کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ کبل تعینات کردیا جبکہ ایس ایچ او کبل مجیب عالم کو پولیس لائن میں حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس لائن سے سب انسپکٹر محمد ایاز خان کو ایس ایچ او رحیم آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ چپریال اکبرحسین کو تبدیل کرکے پولیس چوکی اشاڑے کا انچارج تعینات کردیا گیا ہے جبکہ انچارج چوکی اشاڑے کو پولیس لائن میں حاضری کو حکم دیا ہے۔ اس طرح ایڈیشنل ایس ایچ او حلیم خان کو تبدیل کرکے تھانہ چپریال کا ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے۔
Swat
