Swat

شیرین مزاری تمام پختونوں سے معافی مانگے، مجیب الرحمان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے رہنما مجیب الرحمان نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے پختونوں کو شدت پسند کہنے کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے شیرین مزاری سے تمام پختونوں سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ گلاب محل سے جاری کردہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ پختون ایک مہذب اور پر امن قوم ہیں۔ باچا خان کے عدم تشدد کی پالیسی پر چل کر ملک اور خیبر پختون خواہ میں قیام امن میں پختونوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیریں مزاری کو کروڑوں پختونوں کی دل آزاری پر کابینہ سے نکالا جائے اور وہ پختون قوم سے اس بیان پر معافی مانگیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔