سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھی مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
Swat
