Swat

جے یو آئی کے کارکن بلدیاتی انتخابات کے لیے لنگوٹ کس لیں، گل نصیب خان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  جے یو آئی کے صوبائی امیر گل نصیب خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکن آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے بھر پور تیاریاں کریں اور زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملم جبہ میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اراکین مجلس عاملہ مولانا شجاع الملک، مفتی کفایت اللہ،مولانا عطاالحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، محمد اسحا ق زاہد، مولانا عزیز احمد اشرفی، مولانا عین الدین، شاکر، فضل معبود اور عبدالوحید مروت نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 ستمبر کو 2018ء الیکشن کے تمام امیدواروں کا اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہوگا۔ ساتھ ہی 29 اور 30 ستمبر کو صوبائی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس تحسین القرآن نوشہرہ میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلی، ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور و خوص ہوا اور تمام ضلعی جماعتوں کو مرکزی و صوبائی جماعتوں کی ہدایات کے مطابق تیار کریں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔