Swat

سوات بورڈ کو صوبے کے ٹاپ بورڈکی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے، پروفیسر تسبیح اللہ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات تعلیمی بورڈکے چیئر مین پروفیسر تسبیح اللہ نے کہاہے کہ سوات تعلیمی بورڈ کو صوبے کے ٹاپ بورڈکی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ بائیومیٹرک سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے جس کے سبب طلبہ کو کافی آسانی اور سہولت میسرآئے گی۔ اس کے علاوہ تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈکردیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبہ و طالبات کو درپیش مشکلات کو دور کرنا اورانہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بورڈمیں ہرکام میرٹ پر ہورہاہے اور اس سلسلے میں کسی کی مداخلت اور سفارش ہر گز نہیں چلتی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔