سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں جیپ اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں گاڑیاں مخالف سمت سے آتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔
Swat
