سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ میں گھریلو تنازعہ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سردار علی ولد سرفراز سکنہ کوٹکے ضلع شانگلہ حال ملوک آباد مینگورہ نے شاہدرہ میں پستول سے فائرنگ کرکے 48 سالہ بخت بلند ولد عمر گل سکنہ کوٹکے ضلع شانگلہ حال ملوک آباد مینگورہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ملزم فرار ہورہا تھا کہ ٹریفک پولیس نے گرفتار کرکے مینگورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ وجۂ عداوت گھریلو تنازعہ بتائی جاتی ہے۔
