Swat

شہر سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے رکشہ یونین میدان میں کود پڑا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے رکشہ یونین نے شہر سے ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے غیر قانونی رکشوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔ اتفاق رکشہ یونین کے صدر جہانزیب، نائب صدر شیر بہادر اور جنرل سیکرٹری سپین خان نے ڈی پی او سوات اشفاق انور سے ملاقات کی اور ان کو شہر میں ٹریفک کے روانی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے باہر والے اضلاع کے رکشوں سمیت ان تمام رکشوں جن کے ساتھ رجسٹریشن اور ڈرائیوروں کے ساتھ لائسنس نہیں، پر فوری پابندی لگا دی جائے۔ قانونی رکشوں کو شہر میں دوڑنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایڈوانس میں رکشوں کو رجسٹریشن دی جارہی ہے جس کی تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کو قانونی سزا دی جائے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں