سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ چند روز قبل چارسدہ میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد سوات میں اس مہینے کی24 تاریخ سے انسداد پولیو کی ہنگامی اور ہمہ گیر مہم چلائی جائے گی اور تین روزہ مہم کی تکمیل پر چوتھے روز رات گئے تک کیچ اپ مہم بھی ہوگی تاکہ پانچ سال تک کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہے انہوں نے متعلقہ تمام اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ رواں پولیو مہم کے دوران ضلع میں سو فیصد ٹارگٹ کوحاصل کرنے کی کوشش کریں اُنہوں نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں عملے کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وہ اپنے دفتر گل کدہ سوات میں انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے۔
Swat