سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا حکومت نے امسال 8لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کاا علان کردیا ۔تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ ایجوکیشن نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اسکولوں سے باہر بچوں کو داخلہ دلانے کے لئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ مہم شرع کی جارہی ہے۔ داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ محمو دخان کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال اس مہم کے دوران 7لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخلہ کرایا گیا تھا لیکن اس سال ہمارا ہدف 8لاکھ بچے ہیں اور انشاء اللہ اس مہم کے دوران تمام بچوں کو اسکولوں میں لاکر تعلیم یافتہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے تابناک مستقبل کے لئے انہیں اسکولوں میں داخل کرائیں
