Swat

مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں اقدام خودکشی اور غلطی سے گولی چل جانے سے خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقے بابو میرہ میں تیس سالہ یوسف خان ولد سیدا جان نے خود کو گولی مار کر زخمی کردیا ہے۔ جسے فوری امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح علاقہ لنڈیکس خوازہ خیلہ میں اٹھارہ سالہ مسماۃ (ع) زوجہ احسان اللہ مبینہ طور پر بندوق صاف کرتے ہوئی گولی چل جانے سے زخمی ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ابتدائی رپورٹس درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔