Swat

جی جی پی ایس جمال آباد سنگوٹہ، ظالم استانی کا بچی پر تشدد، ہاتھ کی ہڈی توڑ ڈالی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جمال آباد سنگوٹہ میں ظالم استانی نے چوتھی جماعت کی معصوم بچی مروا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ بچی کے والد شیر محمد کے مطابق سکول کی استانی نے بچی پر شدید تشدد کیا ہے جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔ وہ اب سکول جانے سے ڈر رہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی استانی اور ہیڈ میٹریس کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔