Swat

جہانزیب کالج،طالبات کا لکچررز کی کلاسز نہ لینے، جی پی اے خراب کرانے پر اظہارِافسوس

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے لکچررز کی کلاسز نہ لینے اور طالبات کی جی پی اے خراب کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر سے اس بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ زوالوجی بی ایس کی چھٹی سمسٹر کی طالبہ انیسہ عزیز اور دیگر طالبات نے الزام لگایا ہے کہ ویزیٹنگ لکچرار نے باقاعدگی سے کلاسز نہیں لیں اور کلاسز نہ لینے کے باوجود ان کے نمبر کاٹ دیے جس کی وجہ سے ان کا جی پی اے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ صوبائی حکومت اس بارے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔