Swat

ادھیڑ عمر شخص تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   تحصیل مٹہ کے علاقہ دارمئی میں ادھیڑ عمر شخص ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور امیر زیب نے تیز رفتاری کے باعث 75 سالہ محمد امین کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں