Swat

مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں پر اسرار بیماری، درجنوں متاثر

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں امانکوٹ، فیض آباد، گل کدہ، لنڈیکس، حاجی بابا اور دیگر علاقوں میں پر اسرار بیماری پھیل گئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت بخار ہوجا تا ہے اور بدنی اعضا شدید درد کرتے ہیں۔ اب تک سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں درجنوں مریضوں کو لایا جا چکا ہے۔ درجنوں کی تعداد میں اس پر اسرار بیماری میں مبتلا مریض نجی کلینکس سے بھی علاج کرا رہے ہیں اور تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر ان مریضوں کو بخار اور درد کی ادویات تجویز کرتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک خصوصی ٹیم سوات بھیجے، تاکہ مرض کی تشخیص ہو۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں