سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس نے مڈنائٹ آپریشن کے دوران رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے گروہ کے 9ارکان کو گرفتارکرلیا ۔سوات میں گذشتہ کئی ہفتوں سے ہر قصبے اور گاؤں میں رات کے وقت پراسرار لوگوں کی جانب سے گھروں میں پتھر پھینکنے اور ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔ اس دوران خوازہ خیلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ بادشاہ حضرت نے ایس ایچ او معمبر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزمان ،عدنان خان ولد نادر خان ،حضرت حسین ولد محمد عمر ،شاہ فیصل ولد جاوید ،نعمان ولد نادرخان ،بہادر ولد میاں زڑہ ور ،زاہد اللہ ولد فضل حسین ،یوسف شاہ ولد اسماعیل ،نظام الدین ولد محمد پرویز ،بلال باچا ولد زین العابدین ساکنان چشمو برکلے خوازہ خیلہ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے چار عدد پستول ،کارتوس ،موبائل سیٹس اور منشیات بھی میڈیا کے سامنے پیش کی گئیں۔
Swat
