سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ اور دیگر علاقوں میں رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے کا سلسلہ بالائی علاقوں سے شہری علاقہ مینگورہ شہر تک پہنچ گیا ۔ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے مینگورہ شہر کے علاقہ بارامہ میں رات کو متعدد گھروں میں پتھر پھینکے اور فرار ہوگئے ۔ اس سے پہلے سوات کے بالائی علاقوں میں گھروں میں پتھر پھینکنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے ۔ شہری علاقہ میں گھروں میں پتھر پھینکنے کے واقعات کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔
