Swat

ڈی پی اُو سید اشفاق انور کا تحصیل مٹہ کے مختلف تھانوں و چوکیوں کا اچانک دورہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے تحصیل مٹہ کے مختلف تھانوں اور چوکیوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس چوکی اشاڑے اور تھانوں کا دورہ کرکے وہاں پولیس اہلکاروں کی حاضری، پولیس ریکارڈ اور روزنامچہ کا معائنہ کیا۔ حوالات میں بند ملزموں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں اور کسی بے گناہ شخص کو گرفتار نہ کریں۔ مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ پولیس سوات میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔