سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات کو سیاحت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر پرکشش بنانے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے، تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لوگ یہاں کی صحت افزا وادیوں،قدرتی مناظر، سرسبز وشاداب پہاڑوں، آبشاروں، قدرتی جھیلوں اور چشموں کو دیکھنے آئیں۔ سیاحت کے علاوہ شہری خوبصورتی پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایت پر بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی شکل میں کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 کے پروگرام ’’حال احوال د چاپیرچل‘‘ میں کیا۔ کمشنر نے بتا یا کہ سیاحت کا فروغ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی ترجیحات میں شامل ہے۔ کوشش ہے کہ ہر سال کوئی نہ کوئی نیا سیاحتی مقام تمام تر سہولیات کے ساتھ سیاحوں کے لیے کھولا جائے۔
Swat
