سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) عالمی یوم صفائی کے موقع پر ’’واساسوات‘‘ نے شہر میں صفائی کی خصوصی مہم چلا کر شہر کے مختلف علااقوں میں صفائی کی۔ واسا کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں سے گندگی اٹھا کر ٹھکانے لگایا۔ اس موقع پر واسا سوات کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور واسا سوات کے اہلکاروں نے عہد کر رکھا ہے کہ شہر کو مکمل طور پر صاف کیا جائے گا اور مینگورہ شہر کو صوبے کا ماڈل شہر بنایا جائیگا ۔
Swat
