Swat

سیاحوں کی گاڑی دریا ئے سوات میں گرگئی، چار افرادجاں بحق ،دو زخمی

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   وادئی کالام کے علاقہ مہو ڈنڈ کے قریب سیاحوں کی گاڑی دریا ئے سوات میں گرنے سے چار سیاح جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پنجاب سے آنے والے سیاح مہوڈنڈ کی سیر کے بعد واپس کالام آرہے تھے کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈراائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار سیاح دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دو افراد جن میں گاڑی کا ڈرائیور جن کا تعلق سوات سے ہے، کو مقامی افراد نے زخمی حالت میں دریا سے نکال کر طبی امداد کے لئے کالام ہسپتال منتقل کردیا۔ رات گئے اور علاقہ میں موصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جاں بحق سیاحوں کا تعلق پنجاب کے کون سے علاقے سے تھا، تاہم علاقہ کے ڈی ایس پی پولیس نے چار سیاحوں کے جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔