سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے 3 میں موروثی سیاست کے خلاف بغاوت کرنے والے تحریک انصاف سوات کے رہنما محمد زیب خان سے پی ٹی آئی رہنما ؤں نے رابطے شروع کردیے۔ آزاد حیثیت سے الیکشن نہ لڑنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔ پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کے خاتمے کے اپنے ہی کہے سے منھ موڑ لیا ہے اور صوبے کے دیگر حلقوں کی طرح سوات کے پی کے 3سے بھی ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی کے بھتیجے ساجدعلی کو ضمنی الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کرکے موروثی سیاست کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف بغاوت کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے محمد زیب خان سے پارٹی قائدین نے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں دوبارہ قربانی دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر محمد زیب خان نے اپنے ساتھیوں کا اجلاس طلب کرکے مشاور ت شروع کردی ہے۔ دوسری جانب حلقہ پی کے 3 میں بھی ایم این اے مراد سعید کے قریبی ساتھی فضل مولا کو ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں شدید اختلافات پائے جارہے ہیں۔
Swat
