سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم پی اے عزیز اللہ گران مینگورہ شہر میں کار چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں ٹریفک اہلکار نے روکا اور دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 518 روپے کا چالان کردیا۔ ایم پی اے عزیزاللہ نے گاڑی سے اتر کرنہ صرف جرمانہ اداکیا بلکہ ٹریفک اہلکار کو انعام بھی دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی عزیز اللہ گران کو خیبر پختونخوا پولیس نے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر چالان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
